بالی ووڈ ورسٹائل اداکارہ مینا کماری کی 84 ویں سالگرہ منائی گئی

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ مینا کماری کی 84 ویں سالگرہ منائی گئی۔ فن اور حسن میں یکتا مینا کماری آج بھی فلمی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔خوبرو اداکارہ ماہ جبیں بانو کو بالی ووڈ میں پہچان مینا کماری کے نام سے ملی۔ انہوں نے چھ سال کی عمر میں ہی اداکاری شروع کر دی۔مینا کماری کا شمار برصغیر کی عظیم اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 90 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مینا کماری نے بالی ووڈ کو "صاحب بی بی اور غلام” ، "پاکیزہ” اور "دل اپنا پریت پرائی” جیسی شہرہ آفاق فلمیں دیں۔مینا کی بھرپور اداکاری کی وجہ سے انہیں ٹریجڈی کوئین کا خطاب ملا۔ مینا کماری نے کمال امروہی سے خفیہ طور پر شادی کی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ بالی ووڈ پر تین دہائیوں تک راج کرنے والی مینا کماری مارچ 1972 کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

انوشکا نے بولی وڈ کو خیرباد کہہ دیا؟

انوشکا نے بولی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ؟

انوشکا شرما آخری فلم زیرو میں نظر آئی تھیں، جس کی ناکامی کے بعد سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے