سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکیخلاف کیس:نیب نے آصف ہاشمی کواحتساب عدالت میں پیش کردیا

لاہور: سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف کیس کی سماعت میں نیب نے آصف ہاشمی کواحتساب عدالت میں پیش کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر نیب لاہور نے آصف ہاشمی کواحتساب عدالت میں پیش کردیا۔نیب کی جانب سے موقف اپنا یا گیا کہ آصف ہاشمی نے 777 غیرقانونی بھرتیاں کیں اور 1394 ملین کی غیرقانونی سرمایہ کاری کی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے ڈی ایچ اے کی 3 فائلیں گم کردیں،جوبرآمدنہیں ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے