پاکستان کےخواجہ سرائوں نےانتخابی جنگ شروع کردی

اسلام آباد : پاکستان کےخواجہ سرائوں نےانتخابی جنگ کا آغاز کردیا۔ غیرملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں ندیم کشش نامی خواجہ سرا ووٹرز سے یہ اپیل کرتا ہوا دیکھا گیا کہ اسے ایک موقع دیا جائے باجود اس کے کہ وہ جانتا ہےکہ اس کی یہ مہم بے نتیجہ ہے لیکن جو بات تسلیم کی جائے وہ یہ ہےکہ آئندہ انتخابات کے حوالےسے پاکستان میں خواجہ سرا تاریخی کوشش کررہے ہیں، دارالحکومت کے شمال میں باری امام کے مزار کے قریب کم تنخواہ دار مکینوں کے گھر گھر جاکر اپنا پیغام دیتے ہوئے ندیم کشش کا کہناتھاکہ ’’انہوں نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا ہے اور عوام کے ووٹ سے انہیں ان کی شناخت ملے گی‘‘۔ندیم کشش اپنے حلقے میں شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کے مقابل امیدوا ر ہیں۔ ندیم کشش کے انتخابی منشور میں 2جملے ’’پانی کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ کرو‘‘ اور’’ مجھے آپکی حمایت درکار ہے‘‘ شامل ہیں۔ انکا کہناتھاکہ 25جولائی کے انتخابات خواجہ سرائوں کےلئے ہار جیت کا معاملہ نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے الیکشن لڑنے کے حوالےسے انہیں جو موقع فراہم کیاگیا وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے