ڈونلڈ ٹرمپ قربانی کا مطلب نہیں جانتے

عراق میں ہلاک ہونے والے ایک امریکی فوجی کی ماں نے رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کا مذاق اڑانے پر انھیں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ‌ ٹرمپ اسلام کے بارے میں لاعلم ہیں اور وہ لفظ قربانی کا مطلب نہیں جانتے

غزالہ خان کے شوہر خضر خان نے جمعرات کو ڈیموکریٹک نیشنل کنوینشن میں ایک جذباتی تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خضر خان کی تقریر کے دوران غزالہ خان کو بولنے نہیں دیا گيا۔

خیال رہے کہ خضر خان اور غزالہ خان کے بیٹے ہمایوں خان 27 سال کی عمر میں سنہ 2004 میں عراق میں ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک مضمون میں غزالہ خان نے کہا کہ ان کے شوہر نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ کچھ کہنا چاہیں گی لیکن وہ بہت زیادہ پریشان حال تھیں۔

انھوں نے لکھا: ’کنوینشن کے سٹیج کی جانب چلتے ہوئے، جس کے پیچھے میرے بیٹے کی بڑی سی تصویر تھی، میں خود پر بمشکل قابو رکھ سکی۔ ایک ماں کیا کرسکتی؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے بچے ہیں جن سے وہ پیار کرتے ہیں۔ کیا انھیں واقعی اس بات پر حیران ہونے کی ضرورت ہے کہ میں کیوں نہ بولی؟‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں۔ وہ لفظ قربانی کا مطلب نہیں جانتے۔‘

غزالہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ کچھ نہیں بولیں، ’تمام دنیا، تمام امریکہ نے میرا درد محسوس کیا۔‘

دوسری جانب سینيئر سیاستدانوں نے کہا ہے کہ ایک قومی ہیرو کی ماں کے بارے میں ایسی باتیں کرنا کسی طرح روا نہیں

ایک انٹرویو میں کہا تھا: ’اگرآپ اس کی اہلیہ کو دیکھیں تو وہ وہاں خاموش کھڑی نظر آتی ہیں۔ انھیں کچھ نہیں کہنا ہے۔ شاید انھیں کچھ کہنے کی اجازت ہی نہیں۔ آپ ہی بتائیں؟‘

سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ’میری یہ فہم سے باہر ہے کہ وہ ایک گولڈ سٹار کی ماں کے بارے میں ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں۔‘

ڈیموکریٹ پارٹی کے نائب صدر کے لیے نامزد امیدوار ٹم کین نے ٹرمپ کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔ اے پی کے مطابق انھوں نے کہا ’وہ اسے مضحکہ خیز بنا رہے تھے۔ اس سے ایک بار پھر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر فٹ نہیں۔ اگر آپ میں احساس ہمگدازی نہیں تو ہمیں نہیں لگتا کہ اسے وہ سیکھ سکتے ہیں۔‘

بعض رپبلکن رہنماؤں نے بھی اسے پسند نہیں کیا۔ اوہائیو کے گورنر جان کیسچ نے ٹویٹ کیا: ’گولڈ سٹار والدین کے ساتھ ایک ہی طرح سے پیش آیا جا سکتا ہے اور وہ ہے عزت و وقار کے ساتھ۔‘

نیویارک ٹائمز کے مطابق خضر خان نے سنیچر کو کہا کہ ’مسٹر ٹرمپ اس ماں کے درد کے احساس سے عاری ہیں جس نے اپنے بیٹے کی قربانی دی ہے۔‘

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے خضر خان کی جانب سے ان پر کی جانے والی تنقید کو رد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ’اگرچہ میں ان کے بیٹے کے کھو جانے کا درد محسوس کرتا ہوں، مسٹر خان جو مجھ سے کبھی نہیں ملے انھیں کوئی حق نہیں ہے کہ لاکھوں لوگوں کے سامنے یہ دعویٰ کریں کہ میں نے آئین کا کبھی مطالعہ نہیں کیا اور بہت ساری غلط باتیں کہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ملکوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے