نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہے:چیئرمین نیب

کوئٹہ: چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب بلا تفریق بد عنوان عناصر کو گرفتار کر کے قوم کی لوٹی گئی رقم بر آمد کرنے کیلیے کوشاں ہے،نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور اس کے مفادات کا تحفظ ہے۔جیو نیوز کے مطابق چیئر مین نیب نے کہا ہے کہ نیب بلوچستان کی کارکردگی بہتر ہے ۔نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور اس کے مفادات کا تحفظ ہے،نیب قانون کے مطابق بدعنوان عناصرکیخلاف بلا امتیا ز کارروائیاں جاری رکھے گا،اب تک بدعنوان عناصرسے 296ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں،نیب کانہ پہلے الیکشن سے کوئی تعلق تھا نہ آج کوئی تعلق ہے،نیب ’احتساب سب کے لیے‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور رہے گا،نیب بلا تفریق بد عنوان عناصر کو گرفتار کر کے قوم کی لوٹی گئی رقم بر آمد کرنے کیلیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن, کاحق, ہے کہ وہ, حکومت کی تبدیلی کی بات, کرے

اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی بات کرے

کوئٹہ: جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے