فیس بک اور انسٹاگرام ‘ڈو ناٹ ڈسٹرب’ بنانے میں مصروف

فیس بک اور اس کی ذیلی ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک ایسا فیچر بنانے میں مصروف ہیں، جسے استعمال کرتے ہوئے ان ویب سائٹس کے صارف کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کب تک اس فیچر کو عام کریں گے، تاہم دونوں نے اس کی آزمائش شروع کردی۔

ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’ٹیک کرنچ‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ نامی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے پر کام رہی ہیں، جسے استعمال کرتے ہوئے صارف کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہوجائے گا۔

یہ فیچرکچھ موبائل فونز میں بھی موجود ہوتا ہے اور اب اسی فیچر کو فیس بک اور انسٹاگرام بھی متعارف کرائیں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام نے ان فیچر کی آزمائش کا پروگرام شروع کردیا، امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کچھ صارفین کو ان فیچرز تک رسائی دی گئی ہے۔

’ڈو ناٹ ڈسٹرب’ فیچر کے ذریعے صارف فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ کو معطل کرنے سمیت ان کے نوٹیفکیشن سے بھی چھٹکارہ حاصل کرسکے گا۔

یہ فیچر صارف کو فیس بک ایپلی کیشن استعمال کرتے وقت سب سے اوپر دکھائی دے گا، جب کہ انسٹاگرام پر اس فیچر کو پوسٹ نیچے دیکھا جاسکے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیچر کو ابتدائی طور پر موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

دوسری جانب فیس بک نے تاحال اس نئے فیچر کو بنانے کے حوالے سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

فیس بک کی جانب سے ’ڈو ناٹ ڈسٹرب’ فیچر پر کام کیے جانے کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے، جب کہ گوگل اور ایپل نے بھی ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسا بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو اگلے 10 برسوں میں کسی فرد کی موت کے امکانات کی پیشگوئی کرسکے گا

ایسا بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو اگلے 10 برسوں میں کسی فرد کی موت کے امکانات کی پیشگوئی کرسکے گا

ان بائیو میکر پر کیے جانے والے تجربات کے دوران 2 سے 16 برسوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے