ایم کیو ایم کے بانی رہنما لندن میں انتقال کرگئے، ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی اداس، اظہار افسوس

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما سلیم شہزاد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما سلیم شہزاد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئے، اہل خانہ کے مطابق سلیم شہزاد طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا تاہم 2 روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔ سلیم شہزاد کی وفات پر پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، سلیم شہزاد کا شمار ایم کیو ایم کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے اپنی نئی جماعت بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے