کیپٹن صفدر نے آج گرفتاری دینے کا اعلان کردیا، گرفتاری کہاں سے عمل میں آئیگی، جان کر آپ۔۔۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے آج باضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ شہر کے درمیان سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا، لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے آج گرفتاری دے دوں گا، گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔ مجرم کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی بیورو اور خیبر پختونخوا بیورو کی ٹیمیں پہلے سے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موجود ہیں۔ ہری پور میں بھی کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر عدالتی فیصلے کے بعد روپوش ہوگئے تھے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نیب کی گرفت میں نہیں آسکے۔ واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کو اس سے پہلے 9 اکتوبر 2017 کو بھی نیب مقدمے میں احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ وہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ائرپورٹ پر ہی نیب نے انہیں حراست میں لے کر اگلے روز عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مشتاق سکھیرا,وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا, حکومتی نوٹفکیشن, معطل

مشتاق سکھیراوفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی نوٹفکیشن معطل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے