تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری، عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سنٹر،ہری پوراورایبٹ آباد میں جلسوں سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے ،اس کے علاوہ عمران خان ہری پور اورایبٹ آباد جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کی انتخابی زور شور سے جاری ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف ہری پور اور ایبٹ آباد میں جلسوں کا انعقاد کرے گی جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے اور کارکنوں کا لہو گرمائےں گے۔

ہری پور میں ایلیمنٹری کالج گراﺅنڈ میں جلسے کے انتظامات جاری ہیںجس میں شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اوربینرز سے سجادیا گیا،کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ڈی جے ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا۔

ہری پور گراﺅنڈکوقناعتیں لگا کر سیل کر دیاگیا،جلسہ گاہ میں سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس افسران کو کاروباری یونٹس و کاروباری مراکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے