Pakistani soldiers and police commandos arrive to take position outside the Pakistan Air Force base after an attack by militants in Peshawar on September 18, 2015. Militants attacked the air base in the northwestern city of Peshawar, the military said, adding that at least six attackers had been killed. AFP PHOTO / A MAJEED

بنوں دھماکے کا مقدمہ پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف درج،دہشتگردی سمیت کئی دفعات شامل

بنوں:خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیریں مالک نے بم حملہ کی ایف آئی آر مخالف امیدوار ملک شاہ محمد خان اور ان کے بڑے بھائی ملک گل باز خان کے خلاف درج کرادی ہے۔

گزشتہ رات ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم حملہ کے مقدمہ میں دہشت گردی سمیت کئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ملک شاہ محمد خان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں ان کے بڑے بھائی ملک گل باز خان ضلعی ممبر ہیں۔

شام چھ بجے کے قریب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا تھا جس میں ایف سی اہلکار اور مجلس عمل کے امیدوار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

ملک شیرین مالک پی کے 89 سے ایم ایم اے کے امیدوار ہیں، ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک انتخابی پروگرام میں شرکت کےلئے علاقہ میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی, منصوبہ 30 جون تک, بھی مکمل نہیں, ہو سکتا

بی آر ٹی منصوبہ 30 جون تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا

پشاور: بار بار تاریخوں کے باوجود مکمل نہ ہونے اور تعمیراتی کام میں سست روی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے