ومبلڈن : دفاعی چیمپئن مگوروزا کو اپ سیٹ شکست

برطانیہ میں جاری ومبلڈن چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن ’گاربین مگوروزا‘ کو ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں بیلجیم کی ان سیڈڈ علائسن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوگئی ہے۔وملبڈن کے دوسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ’گاربین مگوروزا‘کا مقابلہ بیلجیم کی ان سیڈڈ پلیئر علائسن تھا،میچ میں’گاربین مگوروزا‘ا پہلا سیٹ تو 5-7 سے جیت گئیںلیکن دوسرے تیسرے سیٹ میں علائسن نے حریف کھلاڑی کے خلاف 2-6 اور1-6 سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں نمبر تھری سیڈ ’سمیونا ہیلپ ‘نے چین کی زینگ سائے سائے کو 5-7 اور0-6 سے مات دی۔دوسری جانب ومبلڈن مینز ایونٹ میں میرین سلچ ارجنٹینا کے گوئڈو پیلا سے3-6،1-6،4-6،6-7،اور5-7 سے ہار گئے، رافیل نڈال نے میخائل کوکوچن کے خلاف 4-6، 3-6 اور4-6 فتح حاصل کرکے تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی جبکہ نواک جوکووچ نے ہوروشیو زیبالوس کو باآسانی 1-6، 2-6 اور3-6 سے ہراکر اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کی ۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے