مریم نواز کو سزا، اب ان کی جگہ الیکشن کون لڑے گا؟ جانئے

اسلام آباد: احتساب عدالت نے مریم نواز کو سات سال قید اور دس سال کیلئے نااہل قراردیدیا جبکہ ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ان کی جگہ پران کے کورنگ امیدوار ہی انتخابات لڑیں گے، ایک صورت میں وہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں کہ وہ اپیل میں جائیں اور ان کی ضمانت ہوجائے تو فیصلہ ہونے تک وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گی ۔ تفصیلات کے مطابقمریم نواز دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہی تھیں، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 173 کے لیے میدان میں تھیں اور عدالتی فیصلے کے بعد اب ان کے کوررنگ امیدوار الیکشن لڑیں گے۔مریم نواز کو این اے 127 سے تحریک انصاف کے جمشید اقبال، پیپلز پارٹی کے چوہدری عدنان سروس اور متحدہ مجلس عمل کے راشد احمد خان سمیت 9 امیدواروں سے مقابلہ کرنا تھا۔اسی طرح کیپٹن (ر) صفدر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 مانسہرہ 2 سے الیکشن لڑ رہے تھے جو اب انتخابی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں، ان کے کورنگ امیدوار اب اس نشست پر انتخاب لڑیں گے۔اس حلقے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا مقابلہ تحریک انصاف کے زرگل خان اور متحدہ مجلس عمل کے مفتی کفایت اللہ سے تھا جب کہ مجموعی طور پر اس حلقے سے 11 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 4 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو, کی, ملاقات, آج شام مولانا, کی رہائش, گاہ پر ہوگی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام مولانا کی رہائش گاہ پر ہوگی

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الررحمان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے