’میں اب پاکستان کی ہر گلی اور کوچے میں جاﺅں گا اور ۔۔۔ ‘ ‘ شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف کے حق میں میدان میں آ گئے وہ اعلان کر دیا جس کا چوہدری نثار سوچ بھی نہ سکتے تھے

لاہور :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ عوامی عدالت کا فیصلہ نیب عدالت کے مقابلے میں زور سے گونجے گا ، میں پاکستان کی ہر گلی اور کوچے میں جاﺅں گا اور اس زیادتی سے عوام کو آگاہ کروں گا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ 25 جوالائی کو فجر کی نماز پڑھ اللہ کو یاد کرتے ہوئے ہر بزرگ اور نوجوان جائے گا اور عوامی عدالت میں اپنی منہ سے گواہی دے گا اور وہ گواہی صحیح معنوں میں پاکستان کی گواہی ہو گی ، سب سے بڑی اللہ کی عدالت ہے اور وہاں پر بھی عدالت لگنی ہے ، وہاں پر بھی سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہونا ہے ،وہاں پر بھی ناانصافی اور انصافی کا فیصلہ آناہے کہ کس نے کئی سو ارب روپے اس ملک کے برباد کیے اور کن لوگوں نے سر جھکا کر اور عوام کی خدمت کی اور اس ملک کے مسائل سے عوام کو نجات دلائی ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ انصاف کے حصول کیلئے تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کریں گے ، ن لیگ کے امیدوار بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے ، اور تمام امیدوار اپنے انتخابی جلسے میں پر امن احتجاج کریں گے تاکہ پوری قوم کو پتا چلے کہ کیا انصاف یہی ہے ، انصاف کا پیمانہ یہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جب ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیاں لگا دی گئیں تو سعودی عرب سے تین سال مفت تیل کا نوازشریف تحفہ لائے ۔موٹر ویز ، گوادر پراجیکٹ کے موجد نوازشریف ہیں ،سی پیک چین کا بہت بڑا تحفہ نوازشریف نے عوام کو پیش کیا

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے