”تحریک انصاف تو چاہتی ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو لیکن پیپلز پارٹی والے کیا سوچ رہے ہیں ؟ “ سینئر صحافی نے ایسی بات بتادی کہ سیاسی کارکن حیران پریشان رہ جائیں گے

کراچی :سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تو چاہتی ہے کہ نواز شریف ہو لیکن ایک ایسے وقت میں کہ جب الیکشن میں صرف 15 دن رہ گئے ہوں، ایسے میں پیپلز پارٹی بھی چاہتی ہے کہ فیصلہ آج (جمعہ کو) ہی سنایا جائے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ الیکشن میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں اور تینوں بڑی سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ ایسے میں یہ ممکن نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی یہ کہے کہ نواز شریف کا فیصلہ موخر کردیا جائے کیونکہ اس سے اسے سیاسی طور پر نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان لڑائی ہی نیب کے معاملے پر شروع ہوئی تھی، یہ لڑائی ڈاکٹر عاصم کے ٹرائل کے معاملے پر شروع ہوئی۔پیپلز پارٹی سندھ میں نیب پر تنقید کر رہی ہے لیکن پنجاب کی کارروائیوں پر تنقید نہیں کررہی ۔ جب سندھ میں لوگ اٹھائے جاتے ہیں تو زرداری صاحب بھی اسے کسی کی ادا کہہ جاتے ہیں ، یہی معاملہ مسلم لیگ ن کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے