پریانکا چوپڑاکے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں، ماوراحسین

کریئرکے حوالے زیادہ منصوبہ بندی کرنے پریقین نہیں رکھتی، ایک جیسے نہیں، ہر قسم کے کردارادا کرنا چاہتی ہوں: ادکارہ

لاہور :  بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی ادکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کریئر کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہوتیں اور پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پرچلنا چاہتی ہیں۔ بالی ووڈ نگری میں فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے اپنے کریئر کا آغازکرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ وہ کریئرکے حوالے زیادہ منصوبہ بندی کرنے پریقین نہیں رکھتی ہیں۔

جو کام آتا ہے وہ کر لیتی ہیں بس وہ اپنے کریئرکے لیے کام کرتے رہنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کام اچھا ہونا چاہیئے چاہے فلمیں بھارت میں کی جائیں یا کسی اور جگہ پر کی جائیں۔ ماورا حسین نے بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پریانکا جیسا کام کرنا بہت پسند ہے جبکہ ان کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش مند ہوں۔ اداکارہ کا نئے پراجیکٹس کے حوالے کہا کہ وہ متعدد سکرپٹس پڑھ رہی ہیں جب کہ وہ ایک جیسے کردار کے بجائے ہرقسم کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انوشکا شرما نے پولیس افسر بننے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی : انوشکا شرما ایک ایسی فلم سائن کرنے کا ارادہ کررہی ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے