ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 7 دن کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

پاکستان ویوز کے مطابق نواز شریف نے لندن فلیٹ ریفرنس کا فیصلہ 7 دن کیلئے مؤخر کرنے کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔ نوازشریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ لگائی ہے۔ نوازشریف نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان واپس آکر پیش ہونے کیلئے کچھ وقت چاہئے، لہذا فیصلہ موخر کیا جائے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا ہے جو کل جمعے کو سنایا جائے گا۔ گزشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے فیصلہ چند روز تک مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزدل آمر کی طرح بھاگنے والا نہیں بلکہ کمرہ عدالت میں کھڑا ہوکر فیصلہ سننا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں

اسلام آباد: حکومت چھوڑ دیں، یہ ناممکن ہے، بیانات ابتدا میں سخت آتے ہیں لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے