جیپ والوں سمیت عوام کا راستہ روکنے والے عبرت کا نشان بنیں گے، نوازشریف

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند روز تک موخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بزدل آمر کی طرح بھاگنے والا نہیں بلکہ کمرہ عدالت میں کھڑا ہوکر فیصلہ سننا چاہتا ہوں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میرے خلاف مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے واقف ہے، میں نے جس مشن کا جھنڈا اٹھایا ہے وہ آسان نہیں لیکن میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیارہوں۔نوازشریف نے کہا کہ بزدل ڈکٹیٹر نہیں جو بھاگ جاؤں، قوم کے ساتھ ہوں اور قوم میرے ساتھ کھڑی ہے اور میں عوام کے درمیان رہ کر اور انہیں گواہ بنا کر کمراہ عدالت میں کھڑا ہوکر اپنے کیس کا فیصلہ سننا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے، اپنے ملک پر جان نچھاور کرنے والا بندہ ہوں، اہلیہ وینٹی لیٹر پرہیں، جیسے ہی اہلیہ کی طبیعت ٹھیک ہوتی ہے فوری واپس جاؤں گا۔قائد مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند روز تک موخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ چند دن محفوظ رکھنے سے انصاف مجروح نہیں ہوتا جب کہ ہماری عدالتوں میں کئی کئی ماہ فیصلے محفوظ رکھنے کی روایت موجود ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں بدترین حالات ہیں لیکن جیپوں والوں سمیت عوام کا راستہ روکنے والے عبرت کا نشان بننے والے ہیں اور 25 جولائی کو قوم فیصلہ سنائے گی اور یہ فیصلہ قوم کی تقدیر بدلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری نااہلی کے بعد جو کچھ ہوتا رہا ہے اس کے بعد اب کچھ بھی ہوسکتا ہے جب کہ ابھی تومیرے خلاف مزید دو ریفرنسزپر کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو, کی, ملاقات, آج شام مولانا, کی رہائش, گاہ پر ہوگی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام مولانا کی رہائش گاہ پر ہوگی

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الررحمان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے