بھارت، پولیس سٹیشن میں2 محبت بھرے دلوں کا ملن

لکھنو: بھارت میں پولیس نے پولیس سٹیشن میں2چاہنے والوں کا ملن کروا دیا، خاندانوں کی نارضگی ختم کروا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنو کے مال تھانہ میں پولیس نے نوجوان کی شادی کراکے سماجی ذمہ داری ادا کی۔ مال علاقے کے اہڈر پنچایت کے مہما کھیڑا گاوں کے رہنے والے کسان کی بیٹی کی دوستی چچازاد بہن کے دیور سے ہوگئی، نوجوان بنتھرا کا رہنے والا ہے ۔ دونوں میں تعلقات انتہائی قریبی ہوگئے ۔جب گھروالوں کو اس کا علم ہوا تو ناراضی پیدا ہوگئی ۔ دونوں فریق تھانے پہنچے اور پولیس نے فریقین کی باتیں سننے کے بعد نوجوان جوڑے کی اپنی نگرانی میں ہندورسم و رواج کے مطابق شادی کی رسمیں انجام دیکر معاملہ رفع دفع کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات میں ڈرون کے ذریعے تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش

متحدہ عرب امارات میں ڈرون کے ذریعے تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش

ابوظہبی:  ابوظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے ڈرون کے ذریعے تیل اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے