امیتابھ بچن کی نواسی سگریٹ نوشی بھی کرنے لگیں

ممبئی: بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی خوبصورت نواسی نویا نویلی نندا نے ابھی فلموں میں کام کرنا شروع بھی نہیں کیا اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں مین پہنچ چکی ہے،جو ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔

۔فلمی بیٹ کے مطابق نویا انسٹاگرام کی ملکہ ہیں اور اکثر اس ایپ پر مختلف تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں ،حال ہی میں انہوں نے ایک تقریب کے دوران لی گئی اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شئیر کیں

تصویر میں ان کے ہاتھوں میں سگریٹ صاف نظر آرہی ہے ،جس کا مطلب ہے وہ سگریٹ نوشی بھی کرتی ہیں۔اس بارے میں جب بگ بی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ خبر بے بنیاد ہے،نویا مزید تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہے،اسے ان چیزوں سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ شاید امیتابھ کو پتہ نہیں کہ ان کے بچے اب بڑے ہوگئے ہیں اور بہت سے کام اپنے والدین کی مرضی کیخلاف کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سرجن ڈاکٹرفہد مرزا نے حال ہی میں مجسمہ سازی میں مہارت دکھاتے ہوئے

پلاسٹک سرجن ڈاکٹرفہد مرزا نے حال ہی میں مجسمہ سازی میں مہارت دکھاتے ہوئے

فہد مرزا نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا، “سوال یہ تھا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے