ایک گیند پر ایم کیو ایم، اے این پی کی وکٹیں گرادوں گا، عمران

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر کے پانی کو صاف کرکے کراچی کے لوگوں کو دیں گے ،اے این پی اور ایم کیوایم نے اتحاد کیا ہوا ہے،دونوں کی ایک گیند پر وکٹیں گرائیں گے۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان کی آمد کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو پاکستان کا فیصلہ ہو گا ، 30 سال سے لوگ کراچی پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں ان سے چھٹکارا پانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کا انقلاب آیا تو روٹی، کپڑا، مکان نہیں ملا، باریاں لینے کے باوجود پانی نہیں دے سکے، کچرا نہیں اٹھا سکے، نئے پاکستان میں مزدوروں کو اوپر آنے کا موقع ملے گا، یہاں سے لوگ برطانیہ جاتے ہیں اور ہم اسی پاکستان کو ویسا ہی ملک بنائیں گے۔

اس سے قبل بنارس پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو الیکشن نظرئیے کی بنیاد پر ہوگا،سندھ پولیس کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔

عمران خان اس سے قبل کراچی کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے کھارادر، لیاری، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشن چورنگی، عابد ٹاؤن ، جوہر چورنگی، گلستان جوہر اور میمن گوٹھ بھی گئے۔

ائیر پورٹ آمد پر کارکنان سے خطاب میں عمران خان نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے خرچ کردیئے اور لاہور ایک بارش میں وینس بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے