”اگر عمران خان جیتا اور ملک میں۔۔۔“ شیخ رشید نے اب تک کا سب سے خوفناک اعلان کر دیا

لاہور ؛ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان الیکشن جیت کر حکومت میں آ گئے لیکن تبدیلی نہ لا سکے تو پھر لوگ ہمیں جوتیاں ہی ماریں گے اور ملک میں خانہ جنگی ہو گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان عمران خان نے سوال کیا کہ اگر آپ کو حکومت ملتی ہے تو کیا آپ ایسا طرز حکومت لے آئیں گے جس سے لوگ مطمئن ہوں اور آپ کو بھیج کر کسی اور کو یاد کرنا شروع نہ ہو جائیں کیونکہ نواز شریف کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ دو سال کے اندر لوگ نواز شریف کو آوازیں دیں گے۔شیخ رشید نے جواب دیا کہ اگر ہم تبدیلی نہ لا سکے تو ہم بھی جوتیاں ہی کھائیں گے، اس ملک میں خانہ جنگی ہو گی اور جمہوری نظام کو بہت بڑا دھچکا لگے گا کیونکہ عمران خان اور اس کی پارٹی نے بہت زیادہ دلاسہ دیا ہے کہ ہم تبدیلی لائیں گے۔ اگر یہ تبدیلی نہیں آتی اور لوگوں کے گھر تک سہولت نہیں پہنچا سکے تو پھر یہ ہمارا آخری الیکشن ہی ہو گا، اس کے بعد ہم بیٹھ کر معجونیں بیچیں گے اور آوازیں لگائیں گے کیونکہ اس کے علاوہ تو ہمارا کوئی کام نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے