فیصل آباد میں 7سالہ فضا کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا جنسی درندہ بچی کے چچا کا دوست نکلا

فیصل آباد : فیصل آباد میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بچی کے چاچو کا دوست نکلا ، بیرون ملک فرار ہو تے ہوئے پولیس نے ائر پورٹ پر دھر لیا۔
دنیا نیو ز کے مطابق سمن آباد میں پیر کو 7 سالہ فضا کو اغواءکے بعد زیادتی کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم معصوم فضا کی لاش رضا آباد کے علاقے میں درختوں کے نیچے پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد ملزم کی تلاش شرو ع کردی گئی ۔ پولیس نے ملزم عبدالرزاق کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا جبکہ بچی کے پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی بھی ثابت ہو گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد پولیس کے اہلکار ملزم کو لینے کے لئے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ بچی کے خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق ملز م عبد الرزاق بچی کے چاچو کا دوست ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سابق حکمرانوں نےعوام کیلئےکچھ نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے