ایرون فنچ کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 172 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز

ہرارے: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

زمبابوے کے شہر ہرارے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز میں زمبابوے کے خلاف آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، انہوں نے سہ ملکی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں 172 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 156 رنز ایرون فنچ کی ہی تھی جو انہوں نے 2013 میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی تھی۔

اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بڑی 3 انفرادی اننگز کا اعزاز آسٹریلوی پلیئرز کے پاس آ گیا ہے، ایرون فنچ کی پہلی اور دوسری بڑی اننگز کے بعد گلین میکسویل ناقابل شکست 145 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے