کیا واقعی تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان کو بھی جوتے پڑ گئے؟ حقیقت سامنے آگئی

سیالکوٹ : الیکشن میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور امیدواروں کی انتخابی مہم بھی زوروں پر ہے تاہم ایسے میں سیاستدانوں کو عوام کے تیکھے سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑرہاہے اور فردوس عاشق اعوان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون ان کے سامنے جوتا لیے کھڑی ہے اور فردوس عاشق اعوان کا ایک ہاتھ بھی خاتون کے جوتا پکڑے ہاتھ پر ہے اور دعویٰ کیا جارہاہے کہ فردوس عاشق اعوان کو جوتا ماراگیا لیکن دراصل مارا نہیں گیا بلکہ خاتون ووٹر نے شکایات کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ ان کے جوتے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابقسیالکوٹ میں انتخابی مہم کے دوران خاتون نے فردوس عاشق عوان کو روک کر شکایات کے امبار لگا دیئے،گزشتہ رات فردوس عاشق عوان الیکشن مہم میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ڈاکٹر فردوس کو ووٹر نے روکا اور انہیں بتایا کہ ہمارے علاقے میں کیا کیا مسئلے ہیں اور انہیں جوتی دکھائی گئی کہ یہ دیکھیں یہ گھس گئی ہے ، سیوریج کا نظام بھی ٹھیک نہیں ہے ، پیپلزپارٹی والے بھی آئے ہیں، حکومت نے کام نہیں کیا اور ہماری گلی پانی کھڑا ہوا ہے۔فردوس عوان کا کہنا تھا کہ آپ میری بہن ہیں، میں سب مسائل دیکھ کر آ رہی ہوں اور اللہ بہتر کرے گا اور انشاء اللہ ہم آپ کے مسائل حل کریں گے۔ویڈیو دیکھئے

یہ بھی پڑھیں

,عمران خان, کے پاس, عوامی مینڈیٹ نہیں

عمران خان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے