پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ، صوبائی صدر کو نااہل قرار دیدیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے جعلی ڈگری اور قتل کے مقدمات کے الزامات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کی جس نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پرمشتمل دو رکنی بینچ نے سردار یار محمد رند کی اپیل پر سماعت کی اور گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے آج محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔دوسری جانب سردار یار محمد رند نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن, کاحق, ہے کہ وہ, حکومت کی تبدیلی کی بات, کرے

اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی بات کرے

کوئٹہ: جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے