وسیم اختر نے جرائم پیشہ افراد کے نام اُگل دیئے

وسیم اختر کے تفتیشی افسر ملک الطاف نے دعوٰی کیا کہ وسیم اختر نے جرائم پیشہ افراد کے نام اُگل دیے ہیں۔

تفتیشی افسر ملک الطاف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کی نشاندھی پر اسلم کالا کو گرفتار کیا گیا اور ملزم سے تین ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ وسیم اختر پر بارہ مئی کے حوالے سے سات مقدمے ہیں۔

ملک الطاف نے کہا کہ وسیم اخترکا کیس ایک ہائی پروفائل ہے جس کی جے آئی ٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی بنی تو اس میں تمام اداروں کے لوگ شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے