ڈیفنس کے علاقے میں دستی بم حملہ

کراچی کے علاقے خیانان جناح میں نامعلوم افرادنے گھر کے باہر کریکر حملہ کیا اور فرار ہو گئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد خیابان جناح کے رہائشی آغا ہاشم کے گھر کے باہر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے تاہم دستی بم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد آغا ہاشم نے پولیس کو اطلاع دی اور بم ڈسپوز ل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا ۔
ایس ایس پی ثاقب سلیم میمن کا کہنا ہے کہ بنگلے کے مالک کو کوئی دھمکی نہیں تھی اور نہ ہی اسے کوئی فون کال موصول ہوئی تھی تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔ آغا ہاشم جنوبی افریقہ میں کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہے اور کراچی میں اپنے بیمار والد کے علاج کیلئے آیا ہوا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کریکر حملے سے کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے مگر گھر کے تمام افراد محفوظ ہیں

یہ بھی پڑھیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

کراچی: سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے