انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل، قومی ذمہ داری پوری کرنے پاکستان جاناچاہتاہوں:نوازشریف

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزررہاہے قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جاناچاہتاہوں۔انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل ہے۔دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق صدر میاں محمد نو از شریف نے کہا ہے کہ ملک میں خطرناک کھیل کھیلناپاکستان سے ناانصافی ہے،انتخابات سے قبل دھاندلی خطرناک کھیل ہے ، دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنےوالے خام خیالی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزررہاہے قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جاناچاہتاہوں۔ پاکستان کی 70سالہ تاریخ بدلنااورملک کامستقبل بنانامشن ہے، اہلیہ کی صحت یابی کے بعدپاکستان جاکرذمہ داریاں پوری کرناچاہتاہوں،آج کلثوم نوازکاسی ٹی اسکین ہواہے۔ امجدکھوسہ 1985سےڈی جی خان سے ہمارے ممبررہے ہیں۔ امجدکھوسہ کوپارٹی ٹکٹ واپس کرنے پرمجبورکیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے