تحریک انصاف میں بہت سی غلطیاں ہیں:شیخ رشید کا اعتراف

راولپنڈی : عوامی لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں بہت سے غلطیاں ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ مخلوط پارلیمنٹ کی صورت میں بھی وزیر اعظم عمران خان ہی بنیں۔جیو نیو ز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزاد ہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں کراچی جاکر حلیم اور نہاری کھاتا ہوں لیکن نواز شریف بیکری چور ہے اورپیپلز پارٹی پیسٹری چورہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں جنوبی پنجاب میں آزاد لوگوں کا نشان گھڑا تھا اور اب جیپ ہے جو ن لیگ پر چڑھائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بہت ساری غلطیاں ہیں لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور میری کوشش ہے کہ اگر مخلوط حکومت بھی بنے تو وزیر اعظم عمران خان ہوں ۔ یہ ٹوکریاں اور جیپ ، ان کو عمران خان کے پیچھے لگانا میرا کام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے