”مہاکشے چکر وتی مجھے یہ کہہ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا کہ ۔۔۔“معروف اداکارہ نے متھن چکر ورتی کے بیٹے کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا

نئی دہلی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے چکروتی پر اداکارہ سے زیادتی کا الزام، بھارتی دارالحکومت دہلی کی مقامی عدالت نے ریپ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔بھارتی بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر ریپ کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ جس پر اداکار متھن چکروتی کی اہلیہ اور بیٹے مہاکشے پر مقدمہ دہلی کے بیگم پور پولیس سٹیشن میں درج کیا جائے گا۔ جس میں ریپ، دھوکہ دہی، دھمکانے اور اسقاط حمل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔اداکارہ نے روہنی کی مقامی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے مہاکشے کے ساتھ 2015 سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ مجھ سے شادی کا وعدہ کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے لیکن اب مہاکشے اپنے وعدے کے مطابق مجھ سے شادی کرنے سے انکاری ہے۔ متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی پر اداکارہ کو ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔متھن کے بیٹے پر مقدمہ کرنے والی اداکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ یہ اطلاعات ہیں کہ وہ بھوج پوری اور بالی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے