اللہ اور عوام بلاول بھٹو کی حفاظت کریں گے: آصف علی زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے اللہ اور عوام بلاول بھٹو کی حفاظت کریں گے، جیالے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

لیاری واقع پر رد عمل دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہناتھا کہ جو لوگ شہید بینظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے ڈرتے ہیں، جو کارکنان صبر کا دامن سنبھال کر رکھتے ہیں ان کا نشانہ خطا نہیں ہوتا، بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام کا پرچم سنبھال لیا ہے اور لیاری نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی بھٹو کا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انتخابی مہم کے افتتاح پر اپنے ہی گڑھ لیاری میں پتھراؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے 6 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

اسلام آباد: سینٹرز کے امور ڈپٹی ڈائریکٹر چلارتے ہیں، سی سی آر سیز ایک زون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے