پاک انگلینڈ ون ڈی میچ،ابتدائی اسکواڈ تیار کرلیا گیا

لاہور : انگلش ٹیم کے خلاف ون ڈے میچز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابتدائی اسکواڈ تیار کرلیا گیا ہے، اسکواڈ کا تربیتی کیمپ اگست میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بور ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ابتدائی اسکواڈ تیار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق صہیب مقصود، جنید خان، شعیب ملک، عمر گل، محمد عرفان کو ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

جب کہ احسان عادل، انور علی، امام الحق، بابر اعظم، عماد وسیم، شرجیل خان اور حسن علی بھی ابتدائی فہرست اور ابتدائی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے لاہور میں لگے گا، حتمی اسکواڈ کا اعلان چوتھے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سے قبل ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز چوبیس اگست سے ہوگا

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عامر کی شان دار بولنگ

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عامر کی شان دار بولنگ

ٹاؤنٹن: ورلڈ کپ 2019 عامر کی شان دار بولنگ، ڈراپ کیچز کے باوجود آسٹریلیا 307 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے