پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور: نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت سابق حکومت کے نقش قدم پر چل کر عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے، نگراں وفاقی حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق نہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکسوں سے متعلق سپریم کورٹ نے پہلے ہی از خود نوٹس لے رکھا ہے،عدالتی فیصلہ آنے تک قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا،عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کیا گیا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت نے خراب مالی صورت حال کا موقف اپنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے