ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے الیکشن کا ماحول خراب ہوتا ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن سے پورے ملک کا ماحول بہتر ہوا ہے۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے مقتول کارکن عابد تنولی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر، مقتول کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن سے پورے ملک کا ماحول بہتر ہوا ہے، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے الیکشن کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے، سیاسی طور پر کسی کو نشانہ بنانا بہت افسوس ناک عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹڈی دل, کے, حملوں کے بعد اب یہ خیرپور, میں کپاس کی فصلوں, کی جانب, بڑھ رہی, ہیں

ٹڈی دل کے حملوں کے بعد اب یہ خیرپور میں کپاس کی فصلوں کی جانب بڑھ رہی ہیں

کراچی: خیر پور کے کسانوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ اگر موثر اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے