پی ٹی ائی میں ٹکٹ فروخت کرنیکے ثبوت موجود ہیں، آفتاب شیرپاؤ

پشاور: قومی وطن پارٹی کے چئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ الیکٹیبلز کے علاوہ کوئی لیڈر کسی مسلئے پر بات نہیں کر رہا، پی ٹی ائی میں ٹکٹ فروخت کرنے کے ثبوت موجود ہیں، اگر الیکٹیبلز الیکشن جیتتے ہیں تو ابھی سے انہیں سیٹیں دی جائیں الیکشن کی کیا ضرورت ہے، الیکٹیبلز کے جیتنے کی بات سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے افتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی پی ٹی ائی میں ٹکٹ فروخت کرنے کے ثبوت موجود ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل دھاندلی روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔ حلقوں میں تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کو اعتراضات اور مشکلات ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دے۔ کالاباغ ڈیم کے حوالے سے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم کے مسئلے کو اسوقت نہ چھیڑا جائے کیونکہ اس پر شکوک اور شہبات موجود ہیں، ایم ایم اے کے ساتھ ہماری کوئی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے ہمیں 29 اگست کو پولیو کے حوالے سے جائزاتی اجلاس میں مدعو نہیں کیا

حکومت نے ہمیں 29 اگست کو پولیو کے حوالے سے جائزاتی اجلاس میں مدعو نہیں کیا

پشاور: پورے صوبے میں ویکسین مہم کا آغاز کرنے کی کوئی تُک نہیں بلکہ ضرورت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے