رینجرز کی برنس روڈ پر کاروائی، اسلحے کی 8 بوریاں برآمد

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے برنس روڈ کے پلاٹ پر اسلحہ دفن ہونے کی اطلاعات پر علاقے کا محاصرہ کیا اور کھدائی کے بعد اسلحے کی 8 بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برنس روڈ گلی نمبر 2 کا محاصرہ کیا، ملزم نے علاقے میں زیر زمین اسلحہ دفن ہونے کا اعتراف کیا تھا، جس پر سیاسی جماعت کے سیکٹر آفس کے قریب نشاندہی کی گئی جگہ کی کھدائی کی گئی جہاں سے اسلحے کی 8 بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں کاروائی کو تیز کیا جائے گا۔ جس کے بعد رینجرز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے