ماہیما چوہدری کی بڑی سکرین پر واپسی

ممبئی:بولی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری طویل عرصے کی غیر حاضری  کے بعد ایک بار پھر بڑی سکرین پر اپنے جلوے بکھیریں گی۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ ماہیما چوہدری  ”شینا بورا“ کے پراسرار قتل پر بننے والی بنگالی فلم ”ڈارک چاکلیٹ‘ ‘ میں اندرانی مکھرجی کا کردار ادا کریں گی۔جبکہ شینا بورا کا کردار اداکارہ ریا سین ادا کریں گی۔زرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں ہفتے ہی شروع کر دی جائے گی۔حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ ماہیما چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ میری جائے ولادت دار جیلنگ کی ہے اور میں بہت اچھی بنگالی زبان بول سکتی ہوں ۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ میری شادی بھی بنگالی خاندان میںہوئی ہے لہٰذا فلم کے سکرپٹ سے متعلق مجھے کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مشتاق احمد یوسفی آج بھی اپنی تحریروں کے ذریعے زندہ ہیں

مشتاق احمد یوسفی آج بھی اپنی تحریروں کے ذریعے زندہ ہیں

کراچی: مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1923ء کو جے پور راجستھان (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے