انتخابی نشان جاری ہونے کا وقت اختتام کے قریب ، پی پی کو پنجاب سے امیدوار ہی میسر نہ آسکے

لاہور :عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کرنے کا وقت آخری لمحات میں داخل ہوچکا ہے لیکن پیپلز پارٹی ابھی تک پنجاب سے امیدوار ہی نہیں ڈھونڈ سکی۔

دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امیدوار نہ ملنے کے باعث پنجاب سے پیپلز پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہیں کرسکی۔ پانچ بار ملک پر حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی پنجاب کے 141 حلقوں میں سے 100 امیدوار بھی نہ ڈھونڈ سکی اور ابھی تک اسے صرف 93 امیدوار ہی میسر آسکے ہیںجن میں سے اکثریت غیر معروف شخصیات کی ہے۔

2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے پنجاب سے 113 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے تھے لیکن اس کے 111 امیدوار ہار گئے تھے اور اس بار بھی صورتحال مختلف نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عثمان بزدار, کے ساتھ اختلافات, میں کوئی, سچائی, نہیں

عثمان بزدار کے ساتھ اختلافات میں کوئی سچائی نہیں

لاہور: کچھ فیصلے میری مرضی سے ہوتے تو پی ٹی آئی کو پنجاب میں دو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے