نامعلوم ملزمان کا پی ٹی آئی امیدوار پر حملہ، موٹر سائیکل جلادی

جام شورو: پی ایس 81 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔ جام شورو سندھ کے انتخابی ضلع پی ایس 81 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید خٹک پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ سائٹ تھانہ کوٹری کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں سائٹ تھانے پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

علی محمد خان مہر, دل, کا دورہ, پڑنے سے, انتقال کر,گئے

علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی: خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد خان مہر کو جب دل کا دورہ پڑا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے