ن لیگ دھوکا ،پی ٹی آئی یوٹرن ، ان کےساتھ کام کرنےکا موڈ نہیں :بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ دھوکا دیتی ہے اورپی ٹی آئی یوٹرن لیتی ہے۔ ان کےساتھ کام کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جوپیپلزپارٹی کے منشورکومکمل کرنے میں ساتھ دے گا اس کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔وزیراعظم زرداری صاحب بنیں گے یامیں؟فیصلہ پارٹی کرے گی۔اپنے منشوراورنظریہ پرالیکشن لڑرہے ہیں۔پیپلزپارٹی نے پہلے بھی آرٹیکل 62 اور 63 میں اصلاحات کی بات کی تھی۔زرداری صاحب اتحاد کوبہترطریقے سے چلاتے ہیں۔شہبازشریف اورعمران خان کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہیں۔ن لیگ دھوکا دیتی ہے اورپی ٹی آئی یوٹرن لیتی ہے ان کےساتھ کام کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔پیپلزپارٹی ملک بھرسے الیکشن لڑرہی ہے۔بھوک مٹاو پروگرام سے یونین کونسل سطح پرسٹورکھولے جائینگے جوخواتین چلائیں گی جس سے خواتین کوروزگاربھی ملے گا۔منشورمیں بھوک مٹاوپروگرام شامل کیا ہے جس کے تحت فوڈ کارڈ دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

علی محمد خان مہر, دل, کا دورہ, پڑنے سے, انتقال کر,گئے

علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی: خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد خان مہر کو جب دل کا دورہ پڑا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے