آریان خان اور ماضی کی خوبصورت اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کرنے جارہے ہیں کچھ نیا

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان  کا بڑا بیٹا آریان خان اور ماضی کی خوبصورت اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ایک ساتھ کیلیفورنیا کے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

فلمی بیٹ کے  مطابق  مستقبل کے اسٹار آریان خان نے حال ہی میں لندن کے سیون اوکس اسکول سے گریجویشن مکمل کیا ہے،جبکہ بگ بی امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے بھی اسی اسکول سے آریان کے ساتھ ہی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے،یہ خبر بھارتی میڈیا میں کافی دنوں تک چھائی رہی تھی۔

لیکن اب خبر آئی ہے آریان اور جھانوی کے بارے میں ،پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق دونوں مشہور بچے  (آریان اور جھانوی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے آرٹس ،پرائیویٹ فلم اسکول میں داخلہ لیں گے۔

آریان  فلم میکنگ کا کورس کریں گے جبکہ جھانوی کپور اداکاری کا کورس کر کے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کریں گی۔

ذرائع کے مطابق آریان خان کے بہت جلد بولی وڈ میں قدم رکھنے کی افواہیں گردش کرر ہی ہیں ،جب اس بارے میں ان کے والد شاہ رخ خان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘میں تعلیم پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں’۔

میں چاہتا ہوں میرا بیٹا پہلے اپنی تعلیم مکمل کرے پھر کچھ اور کرنے کا سوچے ،جبکہ اداکارہ سری دیوی کے خیالات  بھی کچھ اسی طرح کے تھے۔

ان کا اپنی بیٹی کے کیر ئیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ’ مشہور اداکار وں کے بچوں کا خواب بھی شہرت حاصل کرنا ہوتا ہے ،وہ بھی اپنے والدین کی طرح معروف اداکار بننا چاہتے ہیں ‘،لیکن یہ سب حاصل کرنا اتنا بھی آسان نہیں ہوتا،بہت محنت کرنی پڑتی ہے جب شہرت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے