الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا، رجسٹرڈ ووٹر صبح 8 سے شام 6 بجے تک حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ پولنگ کا وقت بڑھانے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ عام طور پر پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوتے ہیں۔ شام 5 بجے کے بعد صرف وہی لوگ ووٹ ڈال سکتے تھے جو پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ہوں۔ چند روز قبل تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کیے جائیں تاہم الیکشن کمیشن نے اس درخواست کو رد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ ہوسکتا ہے برقرار نہ رہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے