شاہد خاقان عباسی این اے 57 سے اہل قرار

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے ایپلٹ ٹریبونل کے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے مری کے آبائی حلقے این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے عدالت کا فیصلہ سن کر قہقہ لگایا اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت کا ہر فیصلہ منظور ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز اپیل کی تھی۔سابق وزیراعظم نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیارات سے تجاوز کیا، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ابتدائی حکم میں شاہد خاقان عباسی کے کاغذات مسترد کرنے کا ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دےدی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مسعود احمد عباسی نے شاہد خاقان عباسی کے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس عباد الرحمان لودھی پر مشتمل ٹریبونل نے سماعت مکمل ہونے کے بعد 27 جون کو محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں اس حلقے سے الیکشن کے لیے تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اربوں روپے, کی منی لانڈرنگ, اور, بے نامی, اکاؤنٹس

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس

کراچی: کسٹم عدالت کے روبرو امریکی ڈالرز بیرون ملک بھیجنے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے