”میری بیٹی ہو یا بیٹا لیکن میں اسے یہ ایک چیز ضرور سکھاوں گی “ ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ کھل کر اعلان کر دیا ، ٹینس یا کوئی دوسرا کھیل نہیں بلکہ۔۔۔

لاہور :ثانیہ مرزا نے کہاے کہ چاہے میری اولاد بیٹا ہو یا بیٹی ، مجھے اس کی پرواہ نہیں لیکن میں اسے یہ ضرور سکھاﺅں گی کہ سب برابر ہیں ۔

بھارت میں خواتین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن انڈیا کی جانب سے بنائے گئے نغمے ’مجھے حق ہے‘ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ اب تک خواتین کو کھیلوں میں مردوں کے برابر اہمیت نہیں دی جاتی، یہاں تک کے مردوں کے انعامات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ خواتین کے کم جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاہے میری اولاد بیٹا ہو یا بیٹی، مجھے اس کی پرواہ نہیں، لیکن اہم بات یہ ہے کہ میں اس کو یہ سکھاو¿ں کہ سب برابر ہیں۔اسی دوران ثانیہ مرزا نے یہ بھی بتایا کہ شعیب ملک کو بیٹی کی خواہش ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پہلی اولاد لڑکی ہو۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 برس ہوچکے ہیں، دونوں نے 23 اپریل کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری نہایت دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین, کو عمر, کا طعنہ دینے, والوں میں, خواتین ہی, پیش پیش

خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش

کراچی: حدیقہ کیانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے