ٹیکس ایمنسٹی اسکیم:سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فرد واحد نے 55کروڑ 40لاکھ روپے جمع کرائے:ترجمان ایف بی آر

سلام آباد:ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ خبر درست نہیں کہ کسی ایک شخص نے 1ارب 20کروڑ روپے جمع کرائے،سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فرد واحد نے 55کروڑ 40لاکھ روپے جمع کرائے۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے ترجمان ایف بی آرکا کہناہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 30جون کی رات12بجے تک جاری رکھنے کا فیصلہ فنانس بل میں ہواتھا ایف بی آر کے پاس ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا کوئی اختیار نہیں،ایف بی آر نے اپنے نظام کی صلاحیت کو مزید بہتر بنادیا ہے،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائیگی۔ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ یہ خبر درست نہیں کہ کسی ایک شخص نے 1ارب 20کروڑ روپے جمع کرائے،سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فرد واحد نے 55کروڑ 40لاکھ روپے جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسلام آباد: بلوچستان میں تقریباً 30 فیصد گھرانے فاقے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے