وہ علاقہ جہاں تحریک انصاف حریف جماعت مسلم لیگ ن کے مقابلے میں کوئی امیدوار ہی کھڑا نہ کرسکی کیونکہ۔۔۔تفصیلات ایسی کہ پی ٹی آئی کارکنان بھی دنگ رہ جائیں گے

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد اور عطا مانیکا کے بیٹے حیات مانیکا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ۔

ویب سائٹ جنگ نیوز کے مطابق بشریٰ اور عمران خان کی شادی کے بعد بشریٰ بی بی پہلی دفعہ زمان پارک میں شوہرکے آبائی اور قدیمی گھر گئیںجہا ں وہ اپنے شوہر کوبابافرید کے مزار پاکپتن بھی لیکر گئیں۔ پہلے بشریٰ نے عقیدت سے چوکھٹ کو چوما،عمران خان نے بھی بیوی کی پیروی میں چوکھٹ کو چوما اور مزار کے دروازے سے گذرکر اندرچلے گئے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے پاک پتن سے ٹکٹ ہولڈرکا مانیکا خاندان بھی دربار پاکپتن سے وابستہ ہے بلکہ سجادہ نشین خاندان کا قریبی رشتہ دار ہے۔ دربار فریدیہ پاک پتن کے سجادہ نشین مودود مسعود چشتی اور ان کے بیٹے احمد مسعود چشتی کی پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت چشتی سے قریبی رشتہ داری ہے جبکہ احمدرضا مانیکا جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرہیں، وہ دیوان عظمت چشتی کے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔ ایک اور دلچسپ خبریہ ہے کہ بشریٰ وٹو کے داماد اور عطا مانیکا کے بیٹے حیات مانیکا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں کوئی امیدوارکھڑانہیںکیا۔

یہ بھی پڑھیں

علی محمد خان مہر, دل, کا دورہ, پڑنے سے, انتقال کر,گئے

علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی: خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد خان مہر کو جب دل کا دورہ پڑا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے