ہاکی چیمپینزٹرافی کا پاک بھارت میچ فکس تھا،سابق اولمپین زاہد شریف کا الزام

لاہور: سابق اولمپین زاہد شریف نے نیدرلینڈز میں جاری ہاکی چیمپینزٹرافی کے پاک بھارت میچ کو فکس قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ہاکی اولمپین زاہد شریف کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز میں جاری چیمپینزٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا کیونکہ میچ ہارنے والی ٹیم کا گول کیپر باہر بلانا فکسنگ ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ فکسنگ میں ہیڈ کوچ رولنٹ آلٹمنز کا کردار ہے وہ بھارت سے کوچنگ کرکے آئے ہیں،میں مطالبہ کرتا ہوں پاک بھارت ہاکی میچ کی تحقیقات کرائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

ٹوکیو:   ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے