این اے 132 میں بیٹا باپ کے حق میں دستبرار ہو گیا

لاہور : لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132 میں حمزہ شہباز اپنے والد شہبازشریف کے حق میں دستبرار ہو گئے اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132 سے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہوئے تھے ۔حمزہ شہباز کا نمائندہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوا اوران کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 124 سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے اس حلقے سے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔ضرور پڑھیں:عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک پہنچے اور گھر میں داخل ہونے لگے تو بشریٰ بی بی نے ایسا کام کر دیا وہاں موجود ہر شخص ’دنگ‘ رہ گیا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع

رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع

لاہور:دورانِ سماعت رانا ثناء کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے