شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا بچوں کی آواز بن گئے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا اور غریب بچوں کی آواز بن گئے۔

شاہد آفریدی بہترین کرکٹر تو ہیں ہی اس کے ساتھ ان کے دل میں غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے بے انتہا محبت بھی ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلی محلوں میں گھوم پھر کر کچرا چننے والے بچے نظر آرہے ہیں جن کی شاہد آفریدی نے نہ صرف مدد کی بلکہ بچوں کی مدد کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کچرا اٹھانے والے بچوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، یہ بچے ننگے پاؤں تھے مجھ سے یہ دیکھا نہیں گیا میں انہیں گھر لے آیااور اپنی بیٹیوں کے جوتے جو وہ ہرسال لیتی ہیں ان بچوں کو پہننے کے لیے دئیے۔ یہ بچے ابھی میرے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔ شاہد آفریدی نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں سے جتنا ہوسکے اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھا کریں شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں

کوک اسٹوڈیو پچھلے کچھ سیزن سےشائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا

کوک اسٹوڈیو پچھلے کچھ سیزن سےشائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا

کراچی: ایک بار پھر روحیل حیات کی سیزن 12 میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے