پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی ضلعی صدر کا انوکھااحتجاج،خود کو زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ لیا

لاہور : پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی ضلعی صدرعارف سندھیلہ نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے خود کو زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ لیا۔ماڈل ٹاﺅن میں مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر عارف سندھیلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی اور نوازشریف کا ساتھی ہوں،افسوس آج پارٹی کے حقیقی وارثوں کو نظرانداز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن شیخوپورہ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے عارف سندھیلہ بھی پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ساتھیوں سمیت سڑکوں پر آ گئے اور ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں خود کو زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر شدید احتجاج کیا، ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگی اور نوازشریف کا ساتھی ہوں،افسوس آج پارٹی کے حقیقی وارثوں کو نظرانداز کردیا گیا۔واضح رہے کہ عارف سندھیلہ مسلم لیگ ن کے وہ رہنما ہیں جنہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا تھا اور کئی دن تک کچھ نہ کھانے کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہو گئی تھی اور انہیں کئی روز ہسپتال میں گزارنے پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مسیحی قبرستان, میں قبروں, پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

مسیحی قبرستان میں قبروں پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

اوکاڑہ: سینٹ اینتھونی چرچ کے پادری فادر جیمز نے بتایا کہ ’اس قبرستان میں 20 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے